کار کے پیچھے سے ٹکرانے سے 3 افراد زخمی ریسکیو 1122 کی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں جاری
قاری خواجہ فیض فرید پیرازادہ کی ڈرائیور حضرات کو خصوصی تلقین
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق۔پاکپتن ساہیوال روڈ اڈا نور جھنگ کے قریب تیز رفتار کار پیچھے سے ٹکرا گئی 3 افراد زخمی۔زرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مزدا ٹرک سڑک پر ٹرن لینے لگا اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک میں جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔حادثے کی فوراََ اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حادثے میں کل 3 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے ایک زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم فراہم کی گئی۔جبکہ دو شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا گیا۔قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کا اس حادثے پر اِظہارِ افسوس۔قاری خواجہ صاحب کا بالخصوص ڈرائیور حضرات سے کہنا تھا کہ نہ صرف خود کی بلکہ تمام مسافروں کی جانوں کے ضیاع پر سنجیدگی سے غور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل فون کا ہرگز استعمال نہ کیا جائے کیونک اکثر حادثات کی وجہ یہی ہے۔
پاکپتن مزدا ٹرک کا ٹرن لینے کے دوران خوفناک حادثہ