ٹھٹھہ کے شھرگھارو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، وڈیرہ عطااللہ بَابڑو معجزانہ طور پر محفوظ

ٹھٹہ بیروچیف ایم اعجازچانڈیو مھرانوی سے
بَابڑا کے قریب رات گئے ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا، جہاں وڈیرہ عطااللہ بَابڑو گھارو سے بَابڑہ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں وڈیرہ عطااللہ بَابڑو کی گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں، جن کے نشانات واضح طور پر موجود ہیں، تاہم خوش قسمتی سے وڈیرہ عطااللہ بَابڑو معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گھارو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ علاقے میں دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ شہریوں اور سماجی حلقوں نے بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *