ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، شانگلہ اور ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 159 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل تاجکستان اور سنکیانگ کے علاقوں میں بھی 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *