کروڑ لعل عیسن سے
پنجاب حکومت کا گندم کی خریداری پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت 25 لاکھ میٹرک ٹن تک سٹریٹجک گندم ذخائر خریدے گی
گندم پالیسی 2026ء کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے
حکومت پنجاب گندم فنانسنگ لاگت کا 70 فیصد برداشت کرے گی
منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے
کسان کو گندم کی 3500 روپے فی من کی مکمل ادائیگی موقع پر ہو گی
ایگریکیٹر 0.5 فیصد سے کم اور 20 فیصد سے زیادہ گندم نہیں خرید سکے گا