گھارو کے پریمی جوڑے کی پسند کی شادی، تحفظ کے لیے اپیل

ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجازچانڈیو مھرانوی سے
گھارو کی رہائشی خاتون ریحانہ پلیجو نے گھارو ہی کے رہائشی آصف ملاح کے ساتھ ٹھٹہ کی عدالت میں پسند کی شادی کر لی ہے۔ شادی کے بعد مبینہ طور پر یہ جوڑا دربدر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
اس موقع پر ریحانہ پلیجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مکمل مرضی، رضا اور خوشی سے آصف ملاح کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے، اس میں کسی قسم کا جبر یا دباؤ شامل نہیں۔
ریحانہ پلیجو نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد ان کے رشتہ داروں رمو پلیجو، حاجی پلیجو، عابده پلیجو، علی گل پلیجو، نثار پلیجو سمیت دیگر افراد کی جانب سے انہیں، ان کے شوہر آصف ملاح اور اس کے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ گھارو پولیس کی جانب سے بھی انہیں، ان کے شوہر اور سسرالیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور وہ شدید خوف و عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ریحانہ پلیجو اور ان کے شوہر آصف ملاح نے ایس پی ٹھٹہ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *