پاکستان بھر میں آئندہ 7 دن کا موسم….!!!!

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت بر اعظمی ہوا پاکستان کے بیشتر حصوں پر چھائی ہوئی ہے۔ ایک ہلکی مغربی موسمی لہر کشمیر میں موجود ہے جو مشرق کی جانب بڑھ رہی ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران پورے ملک میں سردی کا راج رہے گا اور موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے….!!!!
منگل اور بدھ کو ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ سردی رہے گی۔ اس دوران پنجاب، اوپری سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ،بھکر؛ سیالکوٹ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی کثافت زیادہ رہے گی….!!!!
جمعرات سے لے کر اگلے ہفتے کے اتوار تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا۔ پنجاب، اوپری سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں درمیانے سے شدید دھند کے حالات جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، سوابی، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند متوقع ہے….!!!!
گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں پورے ہفتے بہت سرد موسم رہے گا۔ ان علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم بھی رہ سکتا ہے۔ کشمیر میں منگل کی شام اور رات کے دوران بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھکر میانوالی لیہ میں کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ڈگری، زیارت میں منفی 9 ڈگری، آسٹور میں منفی 8 ڈگری، کالات اور کالام میں منفی 7 ڈگری، سکردو میں منفی 6 ڈگری اور گوپس میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ساحلی علاقوں خاص طور پر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہہ اور گوادر میں موسم نسبتاً معتدل رہے گا۔ سندھ کے اندرونی علاقوں میں نواب شاہ، دادو، مٹھی اور موہنجو دڑو میں سردی کا احساس رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں بشمول کوئٹہ، زیارت اور کالات میں شدید سردی رہے گی جبکہ ساحلی علاقے جیوانی، گوادر اور تربت میں موسم معتدل رہنے کی توقع ہے….!!!!
عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دھند کی وجہ سے سفر کرتے وقت احتیاط برتیں اور صبح و شام کے اوقات میں فاصلہ محدود ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ کے دوران ہیڈ لائٹس استعمال کریں۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گرم کپڑوں کا استعمال کرنے کی تلقین کی جاتی ہے….!!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *