عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
جے آئی یوتھ کنری کی ٹیم نے ایس ایچ او کنری ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہرِ کنڈری کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، بالخصوص شہر میں منشیات کے جاری کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کی جانب خصوصی توجہ دلائی گئی۔
ایس ایچ او کنری نے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون اور ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ کے صدر عمر فاروق کھوکھر، جنرل سیکرٹری افتخار آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری افروز حسن، سوشل میڈیا انچارج عبدالصمد، بھٹائی کالونی کے صدر ثقلین آرائیں جنرل سیکرٹری نعمان کھوکھر، سائیں پیری سر معصوم کاشف حسین، عدنان بھٹی، گوند کمار اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔





