سیالکوٹ میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

سیالکوٹ: قومی انسدادِ پولیو مہم 15 سے 18 دسمبر تک ضلع سیالکوٹ میں جاری رہے گی۔ صبا اصغر علی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ : پولیو کے خاتمے کیلئے لازم ہے کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ ڈی سی

سیالکوٹ: ضلع سیالکوٹ میں 7 لاکھ 95 ہزار 877 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔

سیالکوٹ: مہم کے لیے 2,878 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، 6,288 ہیلتھ ورکرز اور رضا کار شریک۔

سیالکوٹ: تحصیل سیالکوٹ میں 3,47,969، ڈسکہ میں 1,70,167، پسرور میں 1,67,203، سمبڑیال میں 87,368 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

سیالکوٹ: پولیو کا خاتمہ حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ صبا اصغر علی ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ : 2626 موبائل پولیو ٹیمیں گھر گھر، 133 فکسڈ ٹیمیں ہسپتالوں جبکہ 69 رومنگ/ٹرانزٹ ٹیمیں بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور اہم چوکوں اور چوراہوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔

سیالکوٹ : والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

سیالکوٹ: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری ، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد ناصر اور ڈاکٹر شیراز مسعود بھی موجود تھے
ناصر چوہدری سیالکوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *