ممتاز علماء کرام حضرت علامہ مولانا مفتی توفیق خورشید صاحب کو ضلع مفتی اور حضرت مفتی فہد چشتی صاحب کو تحصیل مفتی مظفرآباد مقرر کر دیا گیا

مظفرآباد (نمائندہ نیوز قاری خواجہ صاحب)تفصیلات کے مطابق ممتاز علماء کرام حضرت علامہ مولانا مفتی توفیق خورشید صاحب کو ضلع مفتی اور حضرت مفتی فہد چشتی صاحب کو تحصیل مفتی مظفرآباد مقرر کر دیا گیا۔ ان تقرریوں پر دینی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر معروف سماجی و دینی شخصیت حضرت مولانا قاری نثار احمد چشتی نے دونوں معزز علماء کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرریاں ان کی علمی خدمات، تقویٰ اور دینی بصیرت کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مفتی توفیق خورشید صاحب اور مفتی فہد چشتی صاحب کو منصبی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے، دینِ اسلام کی مزید خدمت اور عوام کی صحیح رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *