اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

تمام انٹری پوائنٹس اور اہم شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز نصب، بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں فوری شناخت ہوں گی

اسلام آباد (راشد محمود ستی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں چلانے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی۔
تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف اہم شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔نئے ریڈرز کی مدد سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔
انتظامیہ کے مطابق بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے مالکان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ نظام سے ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنائی جا رہی ہے۔
شہر میں داخلے اور آمدورفت پر مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایم ٹیگ نہ ہونے کی صورت میں جرمانے اور دیگر قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔ایم ٹیگ کے حصول کے لیے مجاز مراکز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہری سہولت اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *