سردار منصب علی ڈوگر MPA کے بھتیجے سردار غلام سرور ڈوگر کا انتقال
سیاسی سماجی کاروباری نامور شخصیات اور دیگر اہلِ علاقہ کی نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی نامور شخصیت محترم جناب سردار منصب علی ڈوگر صاحب MPA PP 197 اور جناب سردار واجد علی ڈوگر صاحب سابقہ MPA کے بھتیجے اور سردار غلام حیدر ڈوگر کے صاحبزادے سردار غلام سرور ڈوگر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔سردار غلام سرور ڈوگر کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 30sp ساہیوال روڈ پاکپتن میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ علاقے کی معتبر شخصیت نے پڑھائی۔نمازِ جنازہ میں پیرِ طریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاذالحُکما حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل قادری قلندری سہروردی پیرزادہ کے لختِ جگر مولانا حکیم قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)۔محترم جناب حاجی دُر محمد جوئیہ۔بابا محبت علی جوئیہ۔رانا نوید احمد۔اجمل نسیم۔رانا علی اکبر۔رانا علی احمد۔اللہ دتہ۔رانا محمد انس کے ساتھ تمام سیاسی کارکنان سیاسی کاروباری سماجی نامور شخصیات اور اہلِ خانہ و اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صاحبزادہ حضور خواجہ صاحب قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کی سردار منصب علی ڈوگر MPA کے ساتھ خصوصی ملاقات۔بالخصوص حضور خواجہ صاحب کے صاحبزادگان کی طرف سے اور بالعموم تمام اہلِ علاقہ کی جانب سے سردار منصب علی ڈوگر اور سردار واجد علی ڈوگر سے ان کے بھتیجے کی وفات پر دُعائے مغفرت کی گئی اور اظہارِ کیا گیا۔سردار منصب علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ سردار غلام سرور ڈوگر علاقے کا ایک روشن ستارہ تھے جو کہ اپنی منزلِ حقیقی کو جا پہنچے۔سردار واجد علی ڈوگر نے کہا کہ سردار غلام سرور ڈوگر کی خدمتِ خلق اور اہلیانِ علاقہ سے خصوصی محبت آئندہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ان کا علاقہ سے اچانک جدا ہونا اہلِ علاقہ میں غم کی فضا برپا کر گیا ہے۔اللہ کریم ان کی کامل بخشش فرمائے ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول عطا فرمائے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔آمین
سردار منصب علی ڈوگر MPA کے بھتیجے سردار غلام سرور ڈوگر کا انتقال