کوٹلی ستیاں: معروف ٹرانسپورٹر پہاپا شکیل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مرحوم کی سماجی و تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین، اہلِ علاقہ سوگوار

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی): معروف ٹرانسپورٹر پہاپا شکیل ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔راجہ ولید اختر ستی، سالار قافلہ راجہ محمد احسان ستی شہید، انجینئر خضر ستی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور سابق جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع مری قاصد ستی نے مشترکہ بیان میں مرحوم کی خدمات کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ پہاپا شکیل ستی ہمیشہ کوٹلی ستیاں کے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے۔وہ عاجز، مسکین اور عوام دوست شخصیت تھے۔ٹیکنیکل کالج کوٹلی ستیاں کے لیے زمین بلا معاوضہ عطیہ کرناان کی سب سے بڑی قربانی تھی، جس سے غریب بچوں کو تعلیم و ہنر کا موقع ملا۔چند سال قبل مرحوم کے بیٹے کا بھی حادثے میں انتقال ہو چکا تھا۔نمازِ جنازہ 29 دسمبر بروز سوموار چھینٹ پٹرول پمپ کے مقام پر ادا کی گئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *