کراچی کے علاقے لیاری میں ایک انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا جہاں مشہور ایتھلیٹ سمیر علی، جو “گرین چیتا” کے نام سے مشہور ہیں، پر لیاری گینگ وار مافیا کی جانب سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سمیر علی اپنے گھر سے باہر تھے۔ گینگ وار مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انہیں فوری طور پر قریبی ایمرجنسی کلینک منتقل کیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اتنے سنگین واقعے کے باوجود نہ تو پولیس کی جانب سے کوئی واضح کارروائی سامنے آئی اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی بیان دیا گیا۔ مقامی افراد اور اسپورٹس حلقے اس بات پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں کہ جب ایک مشہور ایتھلیٹ بھی محفوظ نہیں تو عام شہری کس سے تحفظ کی امید رکھیں۔

لیاری جیسے حساس علاقے میں گینگ وار مافیا کی کھلی سرگرمیاں اور پولیس کی خاموشی حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت بنتی جا رہی ہیں۔ عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آخر کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیا کارروائی اس وقت کی جائے گی جب کسی کی جان چلی جائے.

سمیر علی، جو “گرین چیتا” کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، صرف ایک ایتھلیٹ نہیں بلکہ شہر کے نوجوانوں کے لیے ایک امید اور مثال ہیں۔ ان پر ہونے والا یہ جان لیوا حملہ اور پولیس کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں قانون صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

مقامی عوام اور اسپورٹس کمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، بصورت دیگر ایسے واقعات شہر کے امن کو مزید تباہ کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *