ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوبارہ آغاز، دیہی علاقوں میں صورتحال سنگین

ملک بھر میں ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صورتحال زیادہ خراب ہے جہاں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی پریشان دکھائی دیتا ہے۔

دیہی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث پانی کی فراہمی، تعلیم اور چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ کسانوں نے بھی شکایت کی ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زرعی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ھے
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *