تیسرے دن کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی
اسلام آباد (ر م س) فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل تیسرے روز نصیر بندھا ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا۔میچ فضائیہ انٹر کالج جناح کیمپس اور ایف ڈی ای ٹیم سی کے درمیان ہوا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور مقابلہ بغیر گول برابر رہا۔بعد ازاں فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنلٹی مرحلے میں ایف ڈی ای ٹیم سی نے 3 گول اسکور کیے۔فضائیہ انٹر کالج جناح کیمپس کی ٹیم 2 گول ہی کر سکی۔
اس طرح ایف ڈی ای ٹیم سی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے چیف گیسٹ آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹر کے چیف آرگنائزر ضلع مری راشد محمود ستی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا۔امپائرز کے فرائض سجاد رضا اور محمد عظیم نے انجام دیے۔
ٹیکنیکل آفیشلز سید زین العابدین اور محمد اشرف تھے۔ڈاکٹر علی حسن فزیو تھراپسٹ کے طور پر موجود رہے۔شائقینِ ہاکی نے شاندار مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔