تقریب میں ملکی وغیرملکی قراء کرام، طلباء، اساتذہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی؛
قرآن مجید سے تعلق مضبوط کرنا ہماری نجات کی ضمانت ہے؛
مفتی محمد رمضان سیالوی کاخطاب
لاہور ( محمد منصور ممتاز سے )
نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیراہمتام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں ”17ویں محفل حسن قرأت“’ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر مصر،تنزانیہ قراء حضرات سمیت پاکستان کے نامور قاری حضرات اپنی خوبصورت آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔ تقریب میں قراء کرام، طلباء، اساتذہ کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مختلف قاری حضرات نے اپنی زبردست آواز میں سورۃ الفاتحہ، سورۃ البقرہ، اور دیگر منتخب سورۃ کی تلاوت کی۔ حاضرین پر قرآن کی تلاوت کا گہرا اثر ہوا اور محفل میں ایک روحانی فضا قائم ہو گئی۔خطیب داتادربار مفتی محمدرمضان سیالوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کے اس عظیم پروگرام نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو ثابت کیا کہ قرآن مجید کی تلاوت اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا معاشرتی بہتری اور فرد کی روحانیت کے لیے نہایت ضروری ہے۔قرآن مجید سے تعلق مضبوط کرنا ہماری انفرادی اور اجتماعی نجات کی ضمانت ہے۔ نوجوان نسل کو حسنِ قرأت، حفظ اور فہمِ قرآن کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آن مجید صرف تلاوت کے لیے نہیں، بلکہ اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہماری زندگیوں کا مقصد ہونا چاہیے۔خطیب داتادربار مفتی محمدرمضان سیالوی نے اپنے خطاب میں قرآن کی تلاوت کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ اس کی تفہیم پر بھی توجہ دینے کی ترغیب دی۔تقریب کے اختتام پرملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔