جیکب آباد (رپورٹ:اے جی بلوچ)جماعت اصلاح المسلمین کا سال 2026 کے ضلعے عھدیدران کا سلیکشن اجلاس منعقد ہوا۔ صدر امیر بخش کٹبار ، جنرل سیکریٹری جھانگیر بروھی ، فنانس سیکرٹری خالد کٹبار سمیت مکمل کابینہ تشکیل دے کر نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے وفد صوبائي سينيئر نائب صدر سلطان احمد چنہ،پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان،معاون صدر نیاز احمد راجپر جیکب آباد پہنچ کر جماعت اصلاح المسلمین کے ضلعی کابینہ تشکیل بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اس موقع پر صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے تقریب سے تنظیمی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ فخر انسانیت سجن سائیں کا پیغام محبت، صبر، اخلاص اور امن پر مبنی ہے۔دنیا کی اصل کامیابی تقویٰ، عاجزی اور انسانیت کی خدمت میں ہے۔ اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کر کے ہم اپنے معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں اس موقع پر الخادمین انچارج سندھ خلیفہ واجب علی کہوسو نے بھی لیکچر دیا خلیفہ مولانا محمد ایوب سولنگی نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیاضلعی رہنماؤں نے صوبائی قائدین کو اجرک اور پہولوں کے ہار پہنائے جبکہ صوبائی معاون صدر خلیفہ نیاز احمد راجپر نے سال 2026 کے ضلعی عھدیدران صدر امیر بخش کٹبار،سینئر نائب خلیفہ فاروق احمد لغاری،نائب صدر ذوالفقار کھوسو،جنرل سیکریٹری جہانگیر بروھی،جوائنٹ سیکریٹری ممتاز علی،فنانس سیکریٹری خالد علی کٹبار،پریس سیکریٹری عبد الباقی کیھر،آڈیٹر خالد حسین سومرو،افیس سیکریٹری زین العابدین،معاون صدر علی نواز سرھیو،معاون جنرل سیکریٹری عبد الوحید،معاون فنانس سیکرٹری خادم حسین ،معاون آڈیٹر پٹھان خان کٹوھر، معاون پریس سیکریٹری عمران کیھر و دیگر معاونین کا اعلان کیا۔