جھنگ (قمر زمان نقوی) چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار جھنگ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر لی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برمنگھم کی گلیوں کو صاف رکھنے کے لیے پنجاب ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے تجربات اور رہنمائی سے استفادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے عالمی سطح پر صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پنجاب کو صاف، سرسبز اور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ جھنگ میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر قیادت ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ انچارج شاہ زیب مظہر جوتہ ، سپروائزرذ ، ہیلپرز اور عملہ جھنگ کو صاف شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔
پنجاب کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر لی