معروف قانون دان ابصار الحق ستی کی قانونی جدوجہد بارآور

عدالت نے ٹمبر مافیا مبین سکنہ کامرہ کی ضمانت خارج کر دی

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)معروف قانون دان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ابصار الحق ستی کی بھرپور قانونی جدوجہد رنگ لے آئی، عدالت نے مافیا مبین سکنہ کامرہ کی ضمانت خارج کرتے ہوئے مؤقف سے مکمل اتفاق کیا۔ایس ڈی ایف او کوٹلی ستیاں اشفاق احمد سمیت محکمہ جنگلات کے افسران نے اہم قانونی پیش رفت پر ابصار الحق ستی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔افسران کا کہنا تھا کہ جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مضبوط قانونی کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابصار الحق ستی نے کہا کہ انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالا دستی کے لیے ان کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *