گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں ملزمان باعزت بری

سیالکوٹ (مہر علی رضا بیورو چیف):
تھانہ کوٹلی سید امیر کے ہائی پروفائل گینگ ریپ کیس میں ایک بڑی قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف آئی آر نمبر 692/2024 میں نامزد ملزمان کو عدالت نے باعزت بری کر دیا۔ ملزمان کی طرف سے کیس کی پیروی معروف قانون دان، سابق نائب صدر سیالکوٹ بار سید اعظم علی گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی، جنہوں نے ٹھوس شواہد، مؤثر دلائل اور گواہیوں کے مضبوط تجزیے کی بنیاد پر عدالت کو مطمئن کیا۔

آج 4 دسمبر 2025 کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شہزادی نجف صاحبہ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، جبکہ دفاع کے دلائل زیادہ قابلِ اعتماد اور شواہد مضبوط ثابت ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *