نوجوان کھوسہ اتحاد کے سرگرم کارکن سردار شہزاد خان کھوسہ، سردار نسیم خان کھوسہ اور نوید اکبر جھنگیل نے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں کھوسہ برادری کے تمام بڑے رہنماؤں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔

ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد خصوصی رپورٹ)
انہوں نے کہا کہ چیف سردار ذوالفقار خان کھوسہ جیسے بزرگ اور مدبر رہنما، سردار سیف الدین خان کھوسہ، سردار دوست محمد خان، بہادرگڑھ کھوسہ گروپ کے سردار محسن عطا خان کھوسہ، سردار امجد فاروق خان کھوسہ اور سردار صلاح الدین خان کھوسہ اگر باہمی اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تو ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت پورے وسیب کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
نوجوان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اتحاد ہی وہ طاقت ہے جو عوامی پسماندگی کے خاتمے، بنیادی مسائل کے حل اور علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے۔ اگر تمام سرداران یکجا ہوکر عوامی فلاح کے لیے کام کریں تو نہ صرف ایک مثبت انقلاب برپا ہوسکتا ہے بلکہ پورے خطے کے لیے ایک شاندار مثال بھی قائم ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ وسیب کے عوام اب انتشار نہیں بلکہ قیادت میں ہم آہنگی چاہتے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل، تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع میسر آسکیں۔

کھوسہ سرداران متحد ہوں تو وسیب میں ترقی کا انقلاب آ سکتا ہے — نوجوان کھوسہ اتحاد

نوجوان کھوسہ اتحاد کا تاریخی بیان، اتحاد پر زور
تمام بڑے سرداران کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی تقدیر بدلنے کا دعویٰ
عوامی مسائل کے حل کے لیے متحدہ قیادت ضروری
اتحاد سے وسیب میں ترقی اور خوشحالی ممکن
نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *