ڈسٹرکٹ رپورٹر پاکپتن(کے ایف ایف پیرزادہ)تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں نیوز چینل ARY News کے نمائندہ اور پاکپتن پریس کلب کے چیئرمین پیر امداد حسین کے سُسر منور حسین گورائیہ قضائے الٰہی سے دنیا فانی سے انتقال کر گئے۔نمازِ جنازہ پاکپتن کی عظیم روحانی شخصیت حضور بابا فریدالدیں مسعود گنجشکر رحمة الله علیہ کے دربارِ عالیہ پر بعد از نمازِ ظہر ادا کیا گیا۔نمازِ جنازہ سجادہ نشیں دربارِ عالیہ حضور بابا صاحب نے پڑھائی۔نمازِ جنازہ میں جناب محمد مجیدDSP۔جناب عابد عاشق مہارSHO۔صحافی قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ (روزنامہ معاشرہ)۔محمد عرفان ASI۔صحافی محمد اشرف.محمد محبوب احمد HAM News۔پیر طارق سجاد چشتی Cannel 5 News.صدر پاکپتن پریس کلب۔دیگر نیوز چینلز نمائندگان صحافی برادری اور کثییر تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں۔حکیم خواجہ عرفان افضل پیرزادہ کا ٹیلیفونک پیر امداد حسین سے رابطہ ان کے سُسر کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔تمام اہلِ علاقہ نے اجتماعی طور پر پیر امداد حسین سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے سُسر کی کامل بخشش کیلیئے اجتماعی دعا کی گئی۔اہلِ خانہ کا کہنا تھا کی مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلیئے قُل خانی کا ختمِ پاک بروز منگل بعد از نمازِ ظہر ان کی رہائش گاہ پر پڑھایا جائے گا تمام اہلِ محبت شرکت فرما کے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
نیوز چینل ARY News کے نمائندہ اور پاکپتن پریس کلب کے چیئرمین پیر امداد حسین کے سُسر منور حسین گورائیہ قضائے الٰہی سے دنیا فانی سے انتقال کر گئے