مروہ ٹاؤن اسلام آباد میں مروہ ایکشن کیمیٹی کی خصوصی کاوش سے پولیس کی کھلی کچہری کا انعقاد

*مروہ ٹاون کو جرائم سے محفوظ بنا ئیں گے ۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون اشفاق وڑائچ۔ * (نمائندہ اسلام آباد عبدالغفور ) مروہ ایکشن کمیٹی کے زیر انتظام کھلی کجہری کا انعقاد ہوا جس میں امن و امان، سیکورٹی انتظامات، سیف سٹی لنکج اور کمیونٹی رابطے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے مروہ ٹاؤن میں روزانہ گشت، کیمروں کی مانیٹرنگ اور شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ مروہ ٹاؤن کو محفوظ اور پرامن علاقہ بنایا جائے گا۔ مروہ ایکشن کمیٹی کی دعوت پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے مروہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور پہلی پولیس کھلی کچہری سے خطاب کیا۔ تقریب میں علاقے کے معززین، کمیٹی اراکین اور ٹاؤن کے باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے کہا کہ مروہ ٹاؤن سمیت پورے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مروہ ٹاؤن میں رات سات بجے سے صبح سات بجے تک پولیس موبائل گشت کرے گی جبکہ ٹاؤن میں نصب کیمروں کو سیف سٹی نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ نگرانی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت حل ان کی ترجیح ہے۔
کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوے مروہ ایکشن کمیٹی کے صدر کامران شہزاد اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی سہولت، جرائم کا خاتمہ اور مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے کمیٹی کی کوششیں جاری رہیں گی اور ہر سطح پر پولیس و انتظامیہ سے تعاون کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *