عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں سڑکوں کے کنارے کھڑی ریڑھیوں، کیبنوں، گاڑیوں اور دکانوں کے سامنے رکھے سامان کو فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کریانہ دکانوں پر خوردونوش کی اشیاء کی بھی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ بغیر لائسنس کے چلنے والی، جعلی، ایکسپائر اور دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کی بھی جانچ کی گئی اور انہیں وارننگ دی گئی۔اس موقع پر شہریوں نے شہر میں پانی کی سپلائی نہ ہونے اور صفائی نہ ہونے پر بھی شکایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلد ہی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
پتھورو کے اسسٹنٹ کمشنر غلام علی طارق نے ٹاؤن آفیسر سید شمشیر علی کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور وارننگ جاری کی۔