عمرکوٹ، سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
ذہنی صحت انسان کا بنیادی حق ہے، راجویر سنگھ سوڈھو کا سیمینار میں اظہار خیال*
محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر، بلاک 3، الرحمان بینکوئٹ ہال میں “ذہنی صحت انسان کا بنیادی حق ہے” کے عنوان سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق، راجویر سنگ سوڈھو نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ذہنی سکون اور اطمینان ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ ذہنی صحت کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں، سماجی آگاہی اور معاونت کے مؤثر ذرائع ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری پالیسیوں اور منصوبوں میں ذہنی صحت کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
راجویر سنگ سوڈھو نے کہا کہ سندھ حکومت انسانی عزت، حقوق اور تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، خصوصاً ذہنی صحت کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو صحت مند اور باوقار زندگی میسر آ سکے۔
سیمینار میں سماجی تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سرکاری افسران، طلباء، رضاکاروں اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ذہنی صحت، برابری اور باعزت معاشرے کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
ذہنی صحت انسان کا بنیادی حق ہے