جیکب آباد: (نامه نگار) صدر تھانے کی حدود پھوالن فقیر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق۔
تین موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے کار سوار کو قتل کر دیا ملزمان موقعے سے فرار۔ پولیس
مقتول شخص کی شناخت سید پیرل شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس
مقتول کو جائیداد کے تنازع پر اس کو اپنے کزن نے قتل کیا ہے۔ مقتول کے بھائی کا بیان
واقعہ جائیداد کی لین دین کے تنازع کا نتیجہ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکابندی۔ پولیس