کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)ضلع مری کے قیام کےبعد مری کے اساتذہ کے پروموشن کیلئے نہ سنیارٹی لسٹوں تیاری ہو سکی اور علیحدہ ڈسٹرکٹ کوڈ جاری نہ ہو سکا ضلع راولپنڈی اور مری دونوں اضلاع میں پروموشن کا کام رک گیا ضلع راولپنڈی میں سال 2025 میں اساتذہ کے پروموشن کیلئے کوئی ڈسڑکٹ پروموشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد نہ ہو سکی بلکہ ای ایس ٹی جنرل میل اساتذہ کی پروموشن گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہونے کے باعث اساتذہ مایوسی کا شکار ہو گئے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پروموشن کا کام تیزی سے جاری ہے بیشتر ای ایس ٹی میل اساتذہ اپنی سروس کے 30سال مکمل ہونے کے باوجود پروموٹ ہوکرایس ایس ٹی نہ بن سکے اور جس سکیل میں بھرتی ہوئے تھے اسی سے ریٹائرڈ ہونے لگے سی ای او راولپنڈی نے ضلع مری کے اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں علیحدہ کرنے کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن سے تجویز مانگی تھی مگر پھر بھی ڈی پی سی کیلئے محکمہ کا نمائندہ بلوانے کیلئے کوئی لیٹر جاری نہ ہو سکا اور پروموشن اور سنیارٹی لسٹوں کا کام ٹھپ ہو گیا ضلع مری کے علیحدہ ہو جانے اور سی ای او ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی تعیناتی بھی ہو گئی مگر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں علیحدہ مرتب نہ ہو سکیں اساتذہ تنظیموں نے ایم پی اے بلال یامین ستی سے معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے
ضلع مری کے قیام کےبعد مری کے اساتذہ کے پروموشن کیلئے نہ سنیارٹی لسٹوں تیاری ہو سکی اور علیحدہ ڈسٹرکٹ کوڈ جاری نہ ہو سکا