رُکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری کے بچوں کی امی کا انتقال

نمازِ جنازہ میں اراکینِ شوریٰ اور نامور شخصیات کی شرکت
اوکاڑہ(نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد رفیع عطاری کی اہلیہ اور حافظ بلال رضا مدنی۔مدینہ رضا مدنی۔کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقہ اوکاڑہ پنجاب پاکستان میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ شیخ الحدیث استاذ العلماء مفتی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا مُفتی محمد قاسم عطاری نے پڑھائی اور اجتماعی دعائے مغفرت کروائی۔نمازِ جنازہ میں رُکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری۔رُکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری۔دیگر اراکینِ شوریٰ۔مختلف شعبہ جات کے زمہ داران۔سماجی اور کاروباری شخصیات۔اہلِ خانہ۔رشتہ داروں اور علاقے کے دیگر عاشقانِ رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانا عبدالرحمٰن مدنی۔مولانا عثمان مدنی۔مولانا قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ۔مولانا وسیم مدنی اور طیب عطاری کے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم رُکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری ان کے صاحبزادگان اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور ان کی اہلیہ ان کے بچوں کی ماں کی کامل بخشش کیلیئے دُعا گو ہیں اللہ کریم ان کو غریقِ رحمت فرمائے اور ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول عطا فرمائے۔حاجی رفیع عطاری اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *