مذہبی تنظیم نشاط جماعت لواری شریف کے ضلعی صدردین محمدابڑوکی قیادت میں غلام رسول ابڑو،آیان علی ابڑو،سکندرعلی ابڑو،محمدسلمان،عبدالعزیزابڑواورکریم داد ابڑوسمیت دیگر مریدعین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کنری کے سامنے احتجاج کیا

عمرکوٹ سندھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر زیب بنگلانی) مذہبی تنظیم نشاط جماعت لواری شریف کے ضلعی صدردین محمدابڑوکی قیادت میں غلام رسول ابڑو،آیان علی ابڑو،سکندرعلی ابڑو،محمدسلمان،عبدالعزیزابڑواورکریم داد ابڑوسمیت دیگر مریدعین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کنری کے سامنے احتجاج کیا،اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ انکی وابستگی درگاہ عالیہ لواری شریف حضرت خواجہ محمد زمان سلطان الاولیاء قدس سرہٗ سے ہے موجودہ سجادہ نشین حضرت قبلہ پیر محمد صادق و حضوری نقشبندی کے ساتھ ہمارا تعلق ہے اس موقع پر انہوں نے مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں کنری شہر میں انکے مخالفین نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے سراسر غلط الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ حضرت قبلہ پیر محمد صادق نقشبندی قادری نے حضرت حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی کے عرس مبارک کو 17 سال سے روکے رکھا ہے حالانکہ ہم ہر سال یہ عرس مبارک درگاہ پر عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں حضرت قبلہ حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی قدس سرہٗ نے اپنی زندگی میں خود یہ وصیت لکھوائی تھی جس کاوہ خود گواہ ہے کہ حضرت پیر حسن قادر کو امام مقرر کیا جاتاہے لیکن ہمارے مخالفین دعویٰ کرتے ہیں کہ گل محمد کے پاس جو پرچی ہے وہ وصیت ہے حالانکہ وہ وصیت نہیں ہے بلکہ ایک سفارش تھی جو محض دعا کی نیت سے دی گئی تھی ہمیں کبھی بھی حضرت مطیع پیر حاجی فیض محمد قادری نقشبندی نے درگاہ عالیہ لواری شریف کا سجادہ نشین مقرر نہیں کیااورنہ ہی ہمیں اس سلسلے میں کوئی ذمہ داری تفویض ہوئی ہمارے مخالفین ہمارے مرشد کی ذات مبارک کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں طعنے دیتے ہیں اور یہ سب سنگین گناہ ہیں ہمارا تعلق قریشی خاندان سے ہے اور ہم شریعتِ مطہرہ اور حضور کریم ﷺ کے احکام کے مطابق ہی چلتے ہیں ہم مکمل عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت قبلہ پیر حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی قدس سرہ کا عرس مبارک درگاہ عالیہ لواری شریف ہی میں مناتے رہیں گے ہمارے مخالفین نے یہ بھی کہا کہ ہم زبردستی راستے بند کرواتے ہیں حالانکہ درگاہ کے راستوں کی بندش انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کی جاتی ہے جس میں انکاکوئی کردار نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *