انصاف کی جدوجہد جاری رکھوں گا، ابصار الحق ستی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے عمرقید کے قیدی واجب حسین بری

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کوٹلی ستیاں کے مشہور مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے واجب حسین سکنہ درنوئیّاں کو بری کر دیا۔ عدالت نے معروف قانون دان ابصارالحق ستی، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے قانونی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دی۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابصارالحق ستی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ مظلوموں کو انصاف دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ہر شہری کو بغیر کسی دباؤ کے منصفانہ سماعت کا حق ملے، اور آج عدالت نے قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *