قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر ثقافتی تقریبات کا سلسلہ چوتھے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہا

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف: زیب بنگلانی)

تھر ایجوکیشن سسٹم امداد علی سومرو کیمپس اسکول چھور میں رنگا رنگ ثقافتی و یکجہتی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اسکول کے بچوں نے شاعری، گیت، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن عمرکوٹ بھگوان داس، پروفیسر ممتاز علی سومرو، نور محمد بابو تھری اور اسکول کے اساتذہ پرنسپل اعجاز علی سومرو، شمشاد علی سومرو، صدام تھری، گلزار سومرو و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا بھر میں مشہور ہے، سندھ دھرتی کے لوگ محبت اور امن پسند ہیں، اور اپنے کلچر و تہذیب سے گہری محبت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دن منانے سے نوجوانوں اور بچوں میں اپنی ثقافت سے آگاہی پیدا ہوتی ہے۔ جن قوموں نے اپنی زبان اور ثقافت کو فراموش کیا، ان کا وجود مٹ گیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ یہ سندھی میڈیا کا ہی کارنامہ ہے کہ اس نے قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، اور میڈیا کے اعلان کردہ “عیدِ یکجہتی” کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تقریب میں بابو امداد سومرو، متھن کمار، افضل جٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تمام معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کا تحفہ اجرک پیش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *