پارلیمنٹ میں صحافتی آزادی کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی
اسلام آباد (راشد محمود ستی)پارلیمنٹ نے پیکا ایکٹ میں اہم ترمیمی بل منظور کر لیا۔ترمیم کے تحت صحافیوں کو پیکا قوانین سے استثناء دے دیا گیا۔پیشہ ورانہ فرائض میں مداخلت یا دباؤ ڈالنا قابلِ سزا جرم قرار۔بل کے مطابق صحافی پر حملہ یا دھمکی دینے والے کو 7 سال قید ہوگی۔مزید 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔ترمیم کا مقصد صحافیوں کے تحفظ کو قانونی شکل دینا ہے۔میڈیا تنظیموں نے اس قانون سازی کا خیر مقدم کیا ہے۔صحافتی آزادی کے فروغ کو اس اقدام سے تقویت ملے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ محفوظ میڈیا ہی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے۔