پاکستان تحریک انصاف کے سینئر سیاستدان نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ، اہم فیصلہ

پشاور. صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں۔

صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام میں کہا کہ میں اب سے چیف وہپ کو مانتا ہوں نہ ہی پارلیمانی لیڈرکو، میں رمضان میں بولا تھا بجٹ پر بات کی، اب بولنے کی کوشش کی لیکن موقع نہیں دیا گیا، ہم کیا یہاں چھولے کھانے آتے ہیں ہر بات پر چند لوگوں نے ہی بولنا ہوتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنی سیٹ چھوڑ کر ایوان میں آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے ‏ایوان میں بولنے نہ دینے پر پارٹی گروپ میں شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اور چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آپ کا حصہ نہیں ہوں۔

انہوں نے ا‏سپیکر سے بات کر کے آزاد حیثیت اختیار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب میری برداشت ختم ہو گئی آپ مجھے الگ کریں میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔

مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ یہ درباری ہیں مجھے بولنے نہیں دیتے، میں صرف آخری رمضان میں بولا تھا یا ہھر بجٹ کے دوران موقع ملا، ہر بار صرف چند لوگوں نے ہی بات کرنا ہوتی ہے، چیف وہیپ کون ہوتا ہے کہ فیصلہ کرے کون بولے گا۔

مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو غلط سمجھ رہے ہو، روزانہ وہ بولیں ہم صرف ڈیسک بجائیں، کسی میں ہمت نہیں کہ پوچھے محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟ چند لوگ ہر بار ایک ٹاپک پر بات کرتے ہیں۔

جنید اکبر نے مبینہ آڈیو میں اعلان کیا کہ میں آج سے پارلیمانی کمیٹی اور آپ کا حصہ نہیں ہوں، اسپیکر سے کہوں گا مجھے آزاد پوزیشن دیں کیونکہ میری اپنی پارٹی کے لوگ بولنے نہیں دیتے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ میں سخت بولتا ہوں کسی درباری نے کہا ہو گا کہ اس کا نام نہیں دینا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *