وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو اسمارٹ لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس حوالے سے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں جن کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون کا دورانیہ ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے اتوار کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، اس دوران تمام کاروباری و کمرشل سرگرمیاں، مارکیٹس اور شادی کی تقریبات پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ہسپتال، فارمیسیز اور دیگر ضروری عوامی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ بندرگاہیں، ریلوے اور فضائی سفر کا عمل بھی معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس فیصلے کا ملک بھر میں باقاعدہ اطلاق کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *