سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔

جیکب آباد: (نامه نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔
ریلی ترقی پسند ہاؤس سے عبدالمجید سرکی، نظام مستوئی اور عبدالنبی مگسی کی قیادت میں نکالی گئی، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے مزدوروں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور کھا که مزدوروں کے پسینے سے معیشت چلتی ہے، مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔ مزید شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *