احمدپورشرقیہ/اوچ شریف( ) برصغیر پاک وہند کی معروف سلسلہ سہروردیہ و جلالیہ
،اویسیہ،قادریہ و چشتیہ کی روحانی ہستی امام قطب العالمین حضور حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 661واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک اوچ شریف میں تقریبات کا آغاز سجادہ نشین فخر سادات بخاریہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری، ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری درگاہ جلالیہ متبرکہ کو صندل و عرق گلاب سے غسل پاک دے کر چادر پوشی سے کیا۔اس موقع پر مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے امت مسلمہ کے لیے اتحاد ویکجہتی،رواداری،امن و خوشحالی،استحکام پاکستان و پاک افواج کی خیر و سلامتی کے خصوصی دعائیں مانگیں۔روحانی محفل نعت کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس موقع پر ولی عہد مخدومزاد سید عمر افتخار حسن گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،مخدوم سید ارشد ترمذی، صاحبزادہ سید حسین حیدر بخاری،صاحبزادہ سید ریاض جہانیاں بخاری،خلیفہ شمیم عباس شجراء نویس،صاحبزادہ سید نجیب علی بخاری مجاور محمد صابر کے ساتھ دنیابھر و ملک پاکستان کے کونے کونے سے عقیدت مندوں،زائرین اور مریدین نے بھر پور شرکت کی۔ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کا عرس مبارک کے موقع پر کہنا ہے کہ اولیاء اللہ کرام کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے خوبصورت چشمے ہیں۔دنیا وآخرت کی کامیابی کے لیے ہمیں فلسفہ تصوف جلال پر عمل کرنا ہوگا۔احترام انسانیت ہی اصل مقصد حیات ہے۔
سالانہ سہ روزہ عرس مبارک اوچ شریف
