ذرائع کے مطابق حکومت نے طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہو کر 283 روپے 52 پیسے فی لٹر پرآگئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں ایئرلائنز کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کمی کی جا چکی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ اضافے کے بعد 517 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی تھی۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سے پہلے 28 فروری کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لٹر تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22،22 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
