جی ایٹ مرکز کے الیکشن میں تاجر انصاف گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا

تاجر برادری کی عزت، تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کریں گے احتشام ستی (مون)

اسلام آباد(راشد ستی)انجمن تاجران جی ایٹ مرکز کے آئندہ الیکشن میں تاجر انصاف گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئے گا سابق جنرل کونسلر و امیدوار برائے جنرل سیکرٹری احتشام وحید ستی عرف مون نے کہا کہ تاجر برادری اب باشعور ہو چکی ہے۔تاجر انصاف گروپ کے چیئرمین شہزاد خان، گروپ لیڈر راجہ نوید اختر ستی اور صدر میاں جمال کے ہمراہ مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں تاجروں کی خدمت اور ان کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی۔تمام اداروں کا احترام کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے ایس او پیز طے کیے جائیں گے۔کسی بھی تاجر کی عزتِ نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔جی ایٹ مرکز کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔احتشام وحید ستی عرف مون نے کہا کہ ماضی میں جنرل کونسلر کی حیثیت سے وعدے نبھائے۔جی ایٹ مرکز میں ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔اب تاجر انصاف گروپ کے پلیٹ فارم سے خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ مخلص قیادت کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *