(عبدالغفور پریس رپورٹر اوکاڑہ )
اوکاڑہ
گزشتہ روز سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کے شعبۂ خدمتِ خلق کے زیرِ اہتمام فیصل آباد روڈ اوکاڑہ نہر میں خودکشی کرنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے صبح سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن کی نگرانی قاری حفیظ اللہ بلوچ ایڈووکیٹ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ، اور حافظ احسان الٰہی وٹو، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کر رہے ہیں۔ جبکہ شعبۂ خدمتِ خلق کے ضلعی صدر ڈاکٹر عثمان بھی موقع پر موجود ہیں ۔
اس موقع پر قیادت نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمتِ انسانیت کو اپنا مشن سمجھتی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کا ریسکیو آپریشن جاری