ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجازچانڈیو مھرانوی سے
آل لاشاری بلوچ ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی، جس میں ضلع ملیر کے صدر ڈاکٹر انور لاشاری نے کہا کہ سردار حسن علی لاشاری کے گھارو میں واقع گھر سے ہونے والی 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کو تین دن گزر چکے ہیں، مگر گھارو پولیس اب تک کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، جو نہایت افسوسناک بات ہے۔
اتنی بڑی ڈکیتی کے واقعے پر پوری لاشاری برادری میں شدید دکھ اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھارو کے ایس ایچ او واقعے کی جگہ پر بھی نہیں پہنچے، جو سراسر ناانصافی ہے۔ ہم لاشاری تنظیم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر چار دن کے اندر ڈاکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم گھارو شہر سمیت پورے سندھ اور پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے۔
اس موقع پر جام جمیل لاشاری جنرل سیکریٹری، سینئر نائب صدر رئیس مقبول لاشاری، کامران لاشاری، شعیب لاشاری اور ظفر لاشاری بھی موجود تھے۔