گھارو کے قریب ریلوے حادثہ، ریلوے پولیس کا اے ایس آئی زخمی

گھارو کے قریب ریلوے حادثہ، ریلوے پولیس کا اے ایس آئی زخمی
ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپورٹر ایم اعجازچانڈیو مھرانوی
گھارو کے قریب گاؤں نبی بخش جوگیو، کھمبہ نمبر 7310 K ٹاور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ریل گاڑی سے ریلوے پولیس کا اے ایس آئی گر کر زخمی ہو گیا۔
زخمی اہلکار کی شناخت اقبال حسین ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو اس وقت کراچی، گولڈن ٹاؤن، شاہ فیصل کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد کی مدد سے زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی جیب سے اس کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، جس سے اس کی شناخت کی تصدیق ہو سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گھارو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اہلکار ریل گاڑی سے کس طرح گرا، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *