علاقے کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد مقبول کی والدہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی

ڈسٹرکٹ بیوروچیف قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ و معتبر شخصیات اور دیگر اہلِ علاقہ کا اظہارِ تعزیت
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیوروچیف)خدمتِ خلق کے جزبے سے سرشار علاقے کی معروف شخصیت محترم جناب ڈاکٹر محمد مقبول۔محمد محبوب۔محمد عرفان کی والدہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا مِلی۔نمازِ جنازہ بعد از نمازِ مغرب جنازہ گاہ دربارِ عالیہ حضور خواجہ صاحب چکنمبر 36sp پاکپتن میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ مولوی محمد جہانگیر نے پڑھائی۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کی کامل بخشش کیلیئے قاری خواجہ صاحب نے خصوصی دُعا فرمائی۔ڈاکٹر مقبول کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلیئے ختمِ پاک کی محفل کا انعقاد جامع مسجد تاجدارِ مدینہ اسحاق نگر کمیر روڈ پاکپتن میں کیا گیا۔ختمِ پاک میں مولانا محمد نعیم نے تلاوت کلام پاک کی۔ثناخوانی کیلیئے عبدالمجید جان نے خصوصی حاضری پیش کی۔محفل کی صدرات پیرِطریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاز الحُکماء حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل قادری قلندری پیرزادہ کے صاحبزادے قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے کی۔حافظ محمد جہانگیر۔مولانا محمد نعیم۔حافظ محمد یوسف۔مولانا قاری محمد طاہر۔سٹیج کی زینت بنے۔ختمِ پاک میں حکیم محمد عباس۔محمد امیر حمزہ۔محمد احمد۔تنویر خاں لودھی۔رانا محمد انس۔ملک محمد اکرام۔ملک محمد عامر اور علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صاحبزادہ خواجہ عرفان افضل پیرزادہ اور دیگر معتبر شخصیات نے ڈاکٹر مقبول کی والدہ کیلیئے فاتحہ خوانی کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ مرحومہ نہائیت شفیق اور اللہ کی نیک بندی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مقبول کی علاقے کے مریضوں کیلیئے ہمہ وقت خدمات قابلِ رشک ہیں۔اللہ کریم اس کام کے صدقے ان کی والدہ کی کامل بخشش فرمائے اور ان کی اُخروں زندگی آسان فرمائے آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *