شیخوپورہ سیف الللہ بھٹی سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سےروڈ استعمال کے دوران انسانی جانوں کے بچاو کیلئے بڑا اقدام اورضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف بڑےکریک ڈاون کا آغاز۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک قوانین میں ترمیم کے بعد ٹریفک قوانین ترمیم کرکے اب اسکو باقاعدہ جرم میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ نئےٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کواٹر شیخوپورہ محمد نبیل کھوکھر نے پوسٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ کا وزٹ کیا وہاں پر طلباء کو ٹریفک کے نئے قوانین کی خلاف ورزی اورٹریفک رولز پر عمل درآمد کر کے اپنی اور روڈ استعمال کر نے والے دوسرے افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔ایس پی ہیڈ کواٹر محمد نبیل کھوکھر نے طلبا ءکو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طالب علموں پر FIRکے اندراج کو روک دیا ہے ۔آپ لوگ خودبھی اور اپنے اردگرد لوگوں ،فیملی ممبرز کوبھی ٹریفک رولز پر عمل درآمد کر کے اپنی اور دوسروں کی جان کو محفوظ بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں ۔
نئے ٹریفک قو انین پر عمل درآمد کروانے کے لیے ٹریفک پولیس ضلعی پولیس پوری طرح متحرک ہے۔
محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سےروڈ استعمال کے دوران انسانی جانوں کے بچاو کیلئے بڑا اقدام