گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا بنا رکھا ہے

جھنگ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا بنا رکھا ہے۔ اقتدار کے دنوں میں پی ٹی آئی انہی لیڈروں کے خلاف جلسوں میں جو باتیں کرتی تھی سب کو معلوم ہیں۔

جھنگ(قمر زمان نقوی) میں معروف روحانی شخصیت پیر ذوالفقار نقشبندی کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق فوجی جرنیل کے خلاف آنے والا حالیہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ پہلے صرف سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا احتساب ہوتا تھا۔ اب فوج میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔عدالتیں ماضی میں اپنی خواہشات کے مطابق فیصلے دیتی رہیں ۔ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل کے 45 سال بعد کہا گیا کہ ہم سے غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ادارے غلط نہیں ہوتے اداروں میں بیٹھے افراد فرعون بن جاتے ہیں۔جب تک اداروں میں سزا و جزا کا سلسلہ قائم نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج کا اختیار تو وفاق کے پاس ہے لیکن یہ فیصلہ ایک طرح سے کے پی حکومت کے پاس بھی ہے۔ کے پی حکومت ان لوگوں سے بات کرئے گی جو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں اور آئین اور قانون کو نہیں مانتے تو گورنر راج بعید نہیں۔ کے پی حکومت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ ہے یا ان کے خلاف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *