ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے آج سکھر پہنچ کر شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے DSP ظہور سومرو, DSP پارس بکرانی اور دیگر جوانوں کی عیادت کی۔ انہوں نے دونوں افسران و جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی نوشہروفیروز نے کہا کہ زخمی پولیس افسران و جوانوں نے جس جرات، حوصلے اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ نہ صرف سندھ پولیس کا سربلند کرنے کا باعث ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ سندھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے کبھی نہیں ہچکچاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔