ڈاکٹر شہزاد علی خان گلوبل فنڈ اور سائٹ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

سماجی شخصیات اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

راشد محمود ستی

اسلام آباد (راشد محمود ستی) ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو گلوبل فنڈ اور سائٹ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سماجی شخصیات، اعلیٰ حکام اور مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔ڈاکٹر شہزاد علی خان نے اعتماد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری لگن اور دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے کی بہتری ان کی اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اہم ذمہ داری کا ملنا نہ صرف ان کے لیے اعزاز ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی قابلِ فخر لمحہ ہے۔ ڈاکٹر شہزاد علی خان نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر صحت عامہ کے شعبے میں مؤثر اور مثبت تبدیلیاں لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *