اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، سیاسی سرگرمیاں تیز

سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی

اسلام آباد( راشد محمود ستی) میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد شہر اور دیہی علاقوں میں سیاسی جوڑ توڑ تیز ہو گیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ شہریوں نے بھی نئی قیادت سے اپنی توقعات وابستہ کرنا شروع کر دی ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے ہی بنیادی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہوتے ہیں، خصوصاً اسلام آباد کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں جہاں سہولیات کا شدید فقدان ہے۔کھنہ، ترلائی، علی پور اور ٹھنڈا پانی جیسے علاقوں کے رہائشیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی، صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل طلب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوام تک زیادہ آسانی سے رسائی رکھتے ہیں اور ان مسائل کے حل میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے بلدیاتی نمائندے علاقے کی تعمیر و ترقی اور روزمرہ مسائل کے خاتمے میں سنجیدگی سے اقدامات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *