معروف سماجی و کاروباری شخصیت کو عہدہ ملنے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(راشد محمود ستی) اسلام آباد کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اطہر مصطفیٰ کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا مرکزی صدر اسلام آباد مقرر کر دیا گیا ہے۔عہدہ ملنے پر شہر بھر کی سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو میں اطہر مصطفیٰ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان تمام مذاہب کا احترام کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کا قیام ہی بین المذاہب ہم آہنگی کی اصل بنیاد ہے۔اطہر مصطفیٰ نے امن کمیٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتماد کو قابلِ قدر قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام اور ادارے کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اسلام آباد کو امن و محبت کا مثالی شہر بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔