عمرکوٹ سندھ: ڈسٹرکٹ رپورٹر زيب بنگلانی۔
ایکتا کی قومی عید کے سلسلے میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا جوش و خروش تیسرے دن بهی جاری رہا۔ گورنمنٹ برانچ لوئر سیکنڈری اسکول حویلی ٹھاکر میں تیسرے دن بھی ایک خوبصورت ثقافتی اور ایکتا سے بھرپور تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اسکول کے بچوں نے شاعری، گیت، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔
آخر میں اسکول کے اساتذہ ہیڈ ماسٹر دولت کمار مینگھواڑ، سینئر استاد نیبراج سنگھ سوڈھو، سکندر آریسر، مدھن سنگھ سوڈھو، نریندر سنگھ سوڈھو، پرکاش مینگھواڑ، جئے کمار مالہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہی سندھ کی پہچان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سندھی میڈیا کا کمال ہے جس نے پوری قوم کو ایکتا کی ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اعلان کردہ ایکتا ڈے کو ہم قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔
ایکتا کی قومی عید کے سلسلے میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا جوش و خروش تیسرے دن بهی جاری رہا