علاقے کی معتبر اور نامور شخصیات کی طرف سے مبارکباد
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق علاقے کی نامور شخصیت محمد اللہ دتہ جٹ نے اپنے پیارے بیٹے محمد جمشید جٹ کو شادی کے بندھن میں منسلک کر دیا۔اللہ دتہ نے اپنے بیٹے کی شادی کا اہتمام عظیم الشان انداز میں کیا۔سنتِ نکاح کا پروگرام AD ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ عارفوالہ روڈ پاکپتن میں کیا گیا۔جبکہ سنتِ ولیمہ کے پروگرام کا انعقاد پاکپتن کی معروف الغفور مارکی ساہیوال روڈ پاکپتن میں کیا گیا۔ولیمہ میں پیرِ طریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاذالحُکما حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل قادری قلندری سہروردی پیرزادہ کے لختِ جگر قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)۔محترم جناب حاجی دُر محمد جوئیہ۔مولاناانور حسین زاھد نقشبندی۔اجمل نسیم جٹ۔محمد شوکت علی جٹانا۔اکمل جٹ۔اشرف جٹ۔رانا شفیق۔علی صابر بھٹی۔چوھدری اخلاق۔چوھدری لقمان۔رانا قیصر جنید۔ڈاکٹر مبشر۔نعیم بھٹی۔عابد بھٹی۔محمد اقبال جٹ۔محمد پرویز جٹ و دیگر علاقے کی معتبر و نامور شخصیات نے شرکت کی۔قاری خواجہ صاحب نے اللہ دتہ جٹ کو اس کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور ڈھیروں دعاوں سے نوزا۔تمام اہلِ علاقہ نے فرداََ فرداََ مبارکباد پیش کی۔اللہ دتہ جٹ کا کہنا تھا کہ میں بالخصوص قاری خواجہ صاحب اور بالعموم تمام مہمانوں کی آمد کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ایسی شخصیات کا ہماری خوشی میں شریک ہونا ہمارے لیئے قابلِ فخر ہے اور سب احباب کا تہہ دل سے خیر کیا۔
محمد اللہ دتہ جٹ کے بیٹے کی شادی کا عظیم الشان اہتمام